ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اسپورٹس مقابلوں میں گرو سدھیندرا کالج کے طلباء کی شاندار کارکردگی

اسپورٹس مقابلوں میں گرو سدھیندرا کالج کے طلباء کی شاندار کارکردگی

Tue, 27 Feb 2018 13:10:32    S.O. News Service

بھٹکل27؍فروری (ایس او نیوز)گروسدھیندرا کالج بھٹکل کی جانب سے جاری کیے اخباری بیان کے مطابق اس کالج کے طالب منوج گونڈاکو کرناٹکا یونیورسٹی کی نیٹ بال ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔ اوراسے یونیورسٹی بلیو ہونے کا اعزا ز ملا ہے۔

اسی طرح پچھلے دنوں کاروارکے شیواجی کالج میں منعقدہ تھرڈ ژونل لڑکوں کے انٹر کالج کبڈی ٹورنامنٹ میں گرو سدھیندرا کالج کی ٹیم نے اول مقام جیت لیا ہے۔جبکہ دھارواڑ میں منقدہ فرسٹ ژونل لڑکیوں کے انٹرکالج کبڈی ٹورنامنٹ میں گروسدھیندرا کی لیڈیز کبڈی ٹیم نے اول مقام پایا ہے۔

کالج کے طلباء اس شاندار کارکردگی پربھٹکل ایجوکیشن ٹرسٹ کے صدر ڈاکٹر سریش نائیک ،کالج پرنسپال ناگیش بھٹ،فزیکل ڈائریکٹرونائیک نائک وغیرہ نے ستائش کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔

 


Share: